بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات جاری،6 مرکز ی عہدیدار بلامقابلہ منتخب

لاہور(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) نے انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ تفصیلات شائع کردیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے چھ مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،نوٹی فکیشن کے مطابق شہبازشریف مسلم لیگ ن کے صدرہوں گے،مریم نواز سینئرنائب صدر،احسن اقبال سیکرٹری جنرل،عطاتارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،اسحق ڈار سیکرٹری خزانہ اور مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کاتعلق پنجاب سے ہے۔