گال (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیاہے ، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر271 رنز بنا لیے ہیں تاہم 41 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی بارش کے باعث کھیل کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا تاہم آج صبح بھی فیلڈ گیلی ہونے اور ہلکی بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا ۔پاکستان گزشتہ روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے تھے ۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان کی اوپننگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق ایک ، سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ شان مسعود نے 39 اور بابراعظم نے 13 رنز کی اننگ کھیلی ۔ سعود شکیل وکٹ پر آئے تو انہوں نے قدم جماتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا جبکہ ان کا ساتھ آغا سلمان بھر پور طریقے سے نبھا رہے ہیں ۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا 122 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے جبکہ اینگلو میتھیوز 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، سدیرا 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، کروناتنے 29 رنز پر شاہین کا نشانہ بنے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغاسلمان نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔









