اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیزل کون پی گیا ہے لسی سمجھ کر؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ کیوں کسانوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے؟
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کسان کئی ماہ تک دن رات محنت کر کے وطن کے لئے اناج پیدا کرتا ہے اور اب تیار فصل کاٹنے کی مشینری چلانے کے لیے ڈیزل کے لئے خوار ہو رہا ہے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی لوٹ مار سے کوئی سیکٹر محفوظ نہیں ہے۔

یہ ڈیزل کون پی گیا ہے؟
لسی سمجھ کر؟
کیوں کسانوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے
کسان کئ ماہ تک دن رات محنت کر کے وطن کے لئے اناج پیدا کرتا ہے
اب تیار فصل کاٹنے کی مشینری چلانے کے لیے ڈیزل کے لئے خوار ہو رہا ہے
کوئی سیکٹر محفوظ نہیں امپورٹڈ حکومت کی لوٹ مار سے#MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/t78zBq56k2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022








