بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید بارش کے دوران اسلام آباد میں دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق، متعدد دب گئے

اسلام آباد کے مین پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ فٹ اونچی اور تقریبا 100 فٹ لمبی دیوار گری ہے، یہ یاک زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار تھی جس کی آڑ میں مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔