بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30روز کیلئے نظر بندکیا گیا تھا،پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے منتقل کیاگیا۔