بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیس کے پیسے نہیں ہوتے تھے؛ اعلی تعلیم یافتہ نہیں، آغا علی

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شوق ہی میرے روزگار کا ذریعہ بن گیا۔ سچ بتاؤں تو اداکاری کے علاوہ میرے پاس کوئی اور آپشن تھا بھی نہیں۔ فیس دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکا صرف گریجویشن کیا ہے۔
آغا علی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ پسند ہے تاہم اب شاید اسے نظر لگ گئی ہے کیونکہ متعدد فلمیں کچھ خاص اچھی نہیں تھیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مسئلہ یہ ہے کہ کام کسی اور ہوتا ہے کرتا کوئی اور ہے۔ پاکستان میں 2008 کے بعد سے سینما کی رونقیں بحال نہیں ہوسکیں۔
اداکار آغا علی کا اپنی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 14 سال سے جلد کی بیماری میں مبتلا ہوں جسے دواؤں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا مکمل علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ اس بیماری کے ہوتے ہوئے اللہ نے ہمت دی ہے کہ آج سب کے سامنے بیٹھا ہوں۔