اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی‘ کے سابق ترجمان ریٹائرڈ میجر عادل راجہ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ سینئرصحافی رضا احمد رومی میرے خلاف کیوں ہےاس کی وجہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ انہوںنے کہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رضارو می نے حال ہی میں اپنے کسی قریبی رشتہ داریا جاننے والے کے ذریعے بھارت سے بھاری رقم وصول کی ہے۔ عادل راجہ نے لکھا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ رقم اس کے جاننے والے کے گھر پہنچائی گئی ہے۔ نوی ممبئی شہرمیں موجود میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ میری معلومات سو فیصد درست ہیں۔ ان الزامات پر سنیئر احمد رضا رومی نےعادل راجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹا الزام ہے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے، داغ دار کرنے اور میرے خلاف تشدد کو ہوا دینے کے ارادے سے ٹوئٹ کیا گیاہے۔ رضا رومی نے مزید لکھا ہے اگر آپ نے 24 گھنٹوں کے اندر مجھ سے معافی نہ مانگی اور ٹوئٹ دیلیٹ نہ کیا تو لند ن میں موجود میرا وکیل آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگا۔ ریٹائرڈ میجر عادل راجہ نے سنیئر صحافی رضا احمد رومی سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے ذرائع سے رابطہ کیا اور آپ پر میری طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت حاصل کرنے کی درخواست کی ، ذرائع کی جانب سے مجھے بتایا گیا وہ کسی وجہ سے ثبوت فراہم نہیں کرسکتے ۔ بغیر وضاحت کے کچھ پوسٹ کرنا میری لاپرواہی تھی۔میں معذرت خواہ ہو ں اور حقیقت کو تسلیم کرتاہو ں۔










