بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اشیا برآمد کر لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم داعش، ٹی ٹی پی (کالعدم تحریک طالبان پاکستان) اور بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، فیوز، بارودی مواد اور نقدی بھی ملی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔