کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنگ نہ کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارفیروز خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل ایک پیغام شیئر کیا ہے۔فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق کیے گئے اس ٹوئٹ میں مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہوا تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں ہے۔”اداکار نے مزید لکھا ہے کہ “یہ بہت اچھا ہو گا اگر میرے لوگ اس کی حمایت کریں، اس کے لیے عام زندگی میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔”
– I would request my fans; to leave Aliza alone 🙂 whatever happened was between us and there’s nothing between us now. it would be great if my people make it easier for her support her and bring her back to ease.
Thank you ! ♥️ no more hate people. #LETSALLBECOMEALPHA
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 20, 2023
دوسری جانب اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے سوال پوچھا ہے کہ” فیروز آپ آج کل کی نوجوان لڑکیوں کو کیا صلاح دینا چاہیں گے؟ ان کے تحفظات ان کے خوابوں سے متعلق، آپ کا کیا کہنا چاہیں گے؟”جس پر فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ”میں کہنا چاہتا ہوں، عوررت کی خاص عزت اوراحترام بہت ضروری ہے، بہت ضروری۔”
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور سیدہ علیزا سلطان میں طلاق ہو چکی ہے،اس جوڑی کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق عدالت میں جنگ جاری ہے۔









