معروف دانشور اور مزاح نگار انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود والد کے نام پر بنائے گئے جعلی اور ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔
ٹوئٹر پر بلال مقصود کی جانب سے ٹوئٹر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی جعلی ٹوئٹس ان کے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں سے ایک انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے بلال مقصود کو بلاک کیے جانے کی ہے جب کہ دوسری تصویر اسی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی ہے ۔
جس میں ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ’ ان صاحب نے ابھی واٹس ایپ کال کی اور دھمکی دی کہ اگر عمران خان کے حق میں کوئی ٹوئٹ کی تو آپ کا جنازہ اٹھے گا ‘۔
These kinds of fake tweets only put my Abbu’s life in danger. This guy has already blocked me. Please can you all report this account. Abbu does not post anything on social media. His actual account has only 3 posts. We made that account so we can report all the fake ones. pic.twitter.com/BP5G749sEy
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) July 19, 2023
بلال مقصود نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس قسم کی ٹوئٹس میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ، یہ شخص مجھے پہلے ہی بلاک کرچکا ہے، آپ سب سے بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست ہے، ابو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے، ان کے اپنے اکاؤنٹ پر صرف 3 پوسٹ موجود ہیں ‘۔









