بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس؛ اسد عمر کی ضمانت میں 8اگست تک توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ  میں اسد عمر کی ضمانت میں 8اگست تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت  میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی ضمانت میں 8اگست تک توسیع کردی۔

اسد عمر نے جناح ہاؤس، لیگی آفس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت دائر کر ردی،عدالت نے اسد عمر کو مقدمات میں بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا اور آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔