اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا نام ای سی ایل میں رہنے کے معاملے پر انہیں ون ٹائم ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ جاری کرنے کے لئے سمری تیار کی جارہی ہے جو وفاقی کابینہ کو بجھوائی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد انہیں اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محسن داوڑ وزیراعظم شہبازشریف کے 27اپریل کو دورہ سعودی عرب میں ان کے وفد میں شامل ہوں گے۔
ای سی ایل معاملہ ،وفاقی حکومت کامحسن داوڑ کو ون ٹائم باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ








