بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب میں 190 ملین پاؤنڈ کا اسکینڈل، اعظم خان نے بیان ریکارڈ کروا دیا

نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پشرفت سامنے آگئی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔