بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’زباب رانا’ اور ’ولی حامد علی خان’ کی بھارتی فلم میں زبردست انٹری

پاکستانی گلوکار ولی حامد علی خان اور خوبرو اداکارہ زباب رانا پہلی بار بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ولی حامد علی خان اور اداکارہ زباب رانا بھارتی پنجابی فلم ’سارہ نا ریس کر’ میں دھماکے دار اداکاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

بھارتی گلوکار شیوجوت کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا گیاجس میں انہوں نے لکھاکہ ’آپ لوگوں کے لیے نیا سرپرائز خدا کے فضل سے اپنی اگلی فلم کی پہلی جھلک شیئر کر رہا ہوں۔’

 

 فلم کے پوسٹر سےفلم کی کہانی کا تو اندازہ نہیں لگایا جاسکتا لیکن پوسٹر اور ٹائٹل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم تفریحی اور ڈرامے سے بھرپور مزاحیہ فلم ہوگی۔

چندر کمبوج کی تحریر کردہ اس کامیڈی فلم کی ہدایت کاری مندیپ چاہل کررہے ہیں، جب کہ فلم کی مرکزی جوڑی میں زباب رانا اور بھارتی گلوکار شیوجوت کے علاوہ نرمل رشی، ولی حامد علی، ملکیت راونی، روبی انعم، اظہر بٹ، بلویر بوپارائی، باب کھیرا اور کارنیل میریس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم 2 فروری 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کا پوسٹر منظر عام پر آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ساتھ ہی زباب رانا اور حامد علی کے منچلوں نے بے صبری سے اپنے من پسند اداکار کو بڑے پردے پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔