بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئرترین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ایاز صادق، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔
کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔ نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا اس کی کمیٹی میں مشاورت ہوگی۔