بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی سیاست اب ’مجھے کیوں نہیں بچایا‘ہے، بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب’مجھے کیوں نہیں بچایا‘ پر مشتمل ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق حکومت کے دباؤ کا مقابلہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر ہم تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اب ’مجھے کیوں نہیں بچایا‘ کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں مضبوط الیکشن کمیشن کو دیکھیں گے، عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان فارن فنڈنگ کیس میں بلیک میلنگ ہے۔