ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ میرا منہ پھٹ ہونا اچھا ہے یا برا لیکن مجھے کئی لوگوں نے کہا ہے کہ مجھ میں فلٹر ہونا چاہیے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ نے کہا کہ کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ قابو نہیں پاسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہت محنت سے کام کرتی ہوں اور پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فلمی کردار نبھاتی ہوں پھر جب میں کردار سے نکل کر دوبارہ ‘سارہ بنتی ہوں تو میں بالکل بےباک سارہ بننا چاہتی ہوں جس پر کوئی فلٹر نہ ہو۔
سارہ نے کہا کہ میں سنتی سب کچھ ہوں لیکن دھیان صرف تعمیری باتوں پر دیتی ہوں، اگر لوگوں کو میرا کام پسند نہیں آرہا تو یہ مسئلے کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے متعلق تمام باتیں سنتی ہوں لیکن میری ذاتی زندگی اور اعتقاد پر کوئی بات ہو تو اسے نظرانداز کردیتی ہوں۔
اتنی منہ پھٹ ہوں، لوگ کہتے ہیں تمہارے پاس فلٹر ہونا چاہیے، سارہ علی خان








