اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن میں ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ 29 اپریل کو سنائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ 29 اپریل کو سنایا جائے گا








