بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاکر ’جنت مرزا’ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر ، خوبرو اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

جنت مرزا مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 23 ملین فالوورز کی تعداد عبور کرنے کے بعد ایک بار پھر  پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

اداکارہ و ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی کا جشن اپنی مداحوں کے ساتھ منایا، فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے جنت مرزا نے کچھ تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی تعدار پر خوشیاں بھی منائیں۔

مذکورہ تصویر میں اداکارہ کو پرنٹڈ اسکرٹ اور سبز رنگ کی شرٹ پہنے ہاتھ میں 23 ملین کے غبارے تھامے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاکر ’جنت مرزا’ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا

جنت مرزا کو انکی کامیابی پر مباررکباد دینے کیلئے ٹک ٹاکر ربیکا خان، مدیحہ خان اور دیگر نے بھی نیک پیغامات بھیجے۔

واضح رہے کہ صرف ٹک ٹاک ہی نہیں بلکہ جنت مرزا دیگر سوشل اکاؤنٹس پر بھی سب سے زیادہ فالو کی جانی والی شخصیت ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام پر بھی 4.4  ملین فالورز ہیں۔