بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیروز خان ایک بار پھر ’محبت’ کیلئے تیار؟

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو معاف کردیا۔

تنازعات کا شکار فیروز خان گزشتہ کچھ دنوں نے اپنے  مخلتف بیانات کی وجہ سے موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

کچھ دن قبل فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ علیزہ کا پیچھا چھوڑ دیں، ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہی تھا اور وہ اب بھی ختم ہوچکا ہے ، میں آپ لوگوں کا شکر گزار رہوں گا اگر آپ علیزہ کو سپورٹ کریں اور ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا سبب بنیں‘۔

بعد ازاں فیروز خان کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے انسٹاگرام پر 5 منٹ پر مشتمل لائیو سیشن میں اپنے ایک اہم فیصلے پر بات کرتے ہوئے اپنا دل کھول کر اپنے پرستاروں کے سامنے رکھ دیا۔

ویڈیو میں اداکار کا کہنا تھا 1 سال کے دوران میں نے خود کو بہت تنہا محسوس کیا ہے، لیکن اللہ کی رضا کی خاطر  میں ان سب کومعاف کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرا دل دکھایا ہے اور تکلیف پہنچائی ہے۔

 

مزید فیروز خان کی انسٹاگرام اسٹوری بھی گردش کر رہی ہے جو کچھ اس طرح تھی۔

فیروز خان  ایک بار پھر ’محبت’ کیلئے تیار؟

اداکار نے نجی انسٹاگرام پیج کے اسکرین شارٹ کو اپنی اسٹوری پر شئیر کیا جیس میں لکھا گیا تھا کہ ’ کیا فیروز خان محبت کی خاطر سب کچھ معاف کرنے اور آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔’

جواب میں فیروز خان نے لفظ ’محبت’ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بے شک محبت کو محبت کے سوا اور کون شکست دے سکتا ہے؟’

واضح رہے کہ فیروز خان اور انکی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان 2018  میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بعد ازاں 3 ستمبر 2022 کو دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے طویل عدالتی کاروائی کے بعد عدالت نے بچوں کی کسٹڈی علیزہ کو دے کر فیروز خان کو بچوں سے ملنے کا حق فراہم کردیا تھا۔