ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ویسٹ انڈین کیپر بیٹر جوشوا ڈی سلوا کی والدہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گلے لگا رہی ہیں اور اس موقع پر خاتون جذباتی ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پہلے ویرات سے ملتی ہیں اور پھر انہیں گلے لگاکر بوسہ دیتی ہیں، اس دوران بھارتی کرکٹر کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔
The moment Joshua Da Silva's mother met Virat Kohli. She hugged and kissed Virat and got emotional. (Vimal Kumar YT).
– A beautiful moment! pic.twitter.com/Rn011L1ZXc
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) July 22, 2023
وکٹ کیپر کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی دور حاضر کے شاندار کرکٹر ہیں، ان کو اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھنا اور ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔
اس سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے دوران ویسٹ انڈیز کے کیپر نے ویرات کوہلی سے بات کی تھی جس کی آڈیو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی تھی۔
اس گفتگو میں وکٹ کیپر نے کوہلی سے کہا کہ میری والدہ آپ کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ صرف انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنے یہاں آئی ہیں۔
𝙒𝙝𝙤𝙡𝙚𝙨𝙤𝙢𝙚 😊 ❤️
When Virat Kohli made Josh's mom's day & "year" 🤗#TeamIndia | #WIvIND | @imVkohli | @windiescricket | @joshuadasilva08 pic.twitter.com/0RL20rRcYL
— BCCI (@BCCI) July 22, 2023
بی سی سی آئی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں اس خاص ملاقات سے متعلق جوشوا ڈی سلوا نے بات کی، انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ کوہلی سے ملنے آئیں گی اور ان ہی کو میچ کھیلتا دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں گی۔
ڈی سلوا کے مطابق انہیں اس بات پر بالکل یقین نہیں آیا کہ ان کی والدہ کسی اور کھلاڑی کے لیے اسٹیڈیم جائیں گی، جب کہ ان کا خود کا بیٹا بھی یہ ہی میچ کھیل رہا ہے، لیکن ایسا ہوا۔
وکٹ کیپر کے مطابق یہ قدرے مضحکہ خیز بات تھی، لیکن خیر میں خوش ہوں کہ والدہ کی خواہش پوری ہوگئی۔









