بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غربت کے خاتمے کیلئے ملکر کاوشیں کرنا ہوں گی، وزیراعظم کامسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر باعث مسرت ہے، ماہ مقدس مسلم امہ کے لیے رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا باعث ہے، برادر مسلم ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مسلم ملکوں میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی، ہم مل کرغربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ہمیں یورپی یونین کی طرز پرمتحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ میں اخوت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اجتماعی دانش کو بروئے کار لا کر مسلم ملکوں میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، ترقی اور عالمی امن کے لیے مسلمان ملکوں کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، قدرتی وسائل سے مالا مال برادر اسلامی ملک ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں، مسلم امہ کے حقوق کے لیے او آئی سی کو مزید موثر اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں موجود ہیں، قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، نہرو نے بھارتی پارلیمان میں کھڑے ہو کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا، افغانستان میں امن خطے کے امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہے۔