بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیسٹ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کافی پریکٹس کی ہے پرفارمنس برقرار رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرکے سری لنکا کو شکست دی تھی، اس میچ میں سعود شکیل نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی جس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔