اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی سینئر راہنما اور وفاقی وزیر شیریں رحمٰن نے کہا ہے کہ سب فیک نیوز ہیں، نگران وزیر اعظم کے حوالے سے کسی سے کوئی معاہدہ یا نام فائنل نہیں ہوا۔ اتوار کو ایک ’فیک نیوز‘ کے ذریعے کسی کو نگران وزیر اعظم کا تاج پہنایا گیا۔
اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ اقتصادی حالات کے ساتھ ہے نگران وزیر اعظم پر اتفاق رائے کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی کا کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا نا کوئی نام تجویز کیا، اس پر جو بھی ہو گا تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہو گا۔
نگران وزیراعظم کے حوالے سے خبریں غلط ہیں، اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا، شیری رحمٰن








