اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفرمعاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد کیس قابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کیا۔









