بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسد قیصر نے 72 سالہ شخص کو بھاری تنخواہ و مراعات پر بھرتی کیا، نیا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے 72 سال کے ایک شخص کو بھاری تنخواہ اور مراعات پر بھرتی کیا، عبداللطیف یوسفزئی کو ایم پی ون اسکیل دے کر قانونی امور پر ایڈوائزر بھرتی کیا گیا۔

نجی ٹی وی نے عبداللطیف یوسفزئی کی تعیناتی، تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

رپورٹ کے مطابق عبداللطیف یوسفزئی کو 19 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات پر بھرتی کیا گیا، ایڈوائزر کی موجودگی کے باوجود نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرائیویٹ وکلاء کی خدمات حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ اجلاس میں ایڈوائزر کو آنریریم کی ادائیگی کے بعد 30 لاکھ روپے تنخواہ دی گئی، 2019 میں 2 سال کے لیے بھرتی کیے گئے ایڈوائزر کی ملازمت میں ایک سال توسیع کی گئی ہے۔