بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح کا اعلان ، نکاح خواں کو حراست میں لیا گیا تواس نے انتہائی حیران کن بیان دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک )کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کو پولیس نے لاہور سے ڈھونڈ نکالا ، حفاظتی تحویل میں لیئے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ نوجوان لڑکی اپنی مرضی سے لاہور آئی اور ظہیر نامی نوجوان سے نکاح کر لیا ،

بعدازاں جب نکاح خواں کو حراست میں لیا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے یہ نکاح ہی نہیں پڑھوایا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ذرائع سے کہاہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ نکاح نامے کی تحریر دیکھی ہوئی لگتی ہے۔خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے

جس میں اس کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے۔نکاح نامے میں دلہن کی طرف سے کوئی وکیل نہیں،نکاح نامے میں دلہن کو خود مختار لکھا گیا ہے، دلہے کا نام ظہیر احمد ہے، نکاح کے گواہوں کے نام شبیر احمد اور اصغر علی تحریر ہیں۔نکاح کا گواہ شبیراحمد شیرشاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور اور اصغرعلی دیپال پور اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔

نکاح نامے پر نکاح خواں کا نام غلام مصطفیٰ درج ہے۔نکاح نامے کے مطابق دعا کا نکاح ایک ہفتہ پہلے 17 اپریل 2022 کو ہوا ہے جب کہ والدین کے مطابق دعا زہرہ کراچی سے 16 اپریل 2022 کو لاپتہ ہوئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نکاح گھر سے جانے کے اگلے روز ہی ہوا ہے۔