بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس کل صبح ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گی۔