بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ،12نکاتی ایجنڈے پرغور

اسلام آباد(ممتازنیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ آرڈیننس میں ترامیم پیش ہوں گی۔

ای تحفظ بل 2023ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پرسنل پروٹیکشن بل کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل سے مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دی جائے گی۔

احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نو، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، ای سی ، سی سی سی ایل سی اور دیگر کمیٹیوں کے کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے۔