پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے فواد عالم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی پوسٹ میں فواد عالم نے لکھا کہ اس کرم کا شکر کروں کیسے ادا، اللہ پاک نے اپنی رحمتوں کے بعد اپنی نعمت سے بھی نواز ہے ۔
قومی بیٹر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ 2011 میں فواد عالم نے سمرین فواد سے شادی کی تھی، 2018 میں فواد عالم کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز ا جس کا نام فاطمہ ہے۔









