پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔
پاکستان نے اب تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 474 رنز بنالیے ہیں ، جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 308 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کریز پر اس وقت اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان موجود ہیں۔
رضوان کو سرفراز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد واپس ڈگ آؤٹ میں جاچکے ہیں، ان کے ہیلمٹ پر تیز رفتار گیند لگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے روز اپنی سنچری مکمل کی، کرکٹر کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔
Test 💯 No. 4️⃣ for @imabd28! 👏
An innings of dominance and class ✨#SLvPAK pic.twitter.com/viSCyiLzCv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔
دوسرے دن کا کھیل:
بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پہلا روز:
سری لنکا کی پہلی اننگز:
سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز:
پہلے روز کا کھیل ختم ہوا عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
شان مسعود 51 رنز جب کہ امام الحق 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں اسیتھا فرنینڈو نے حاصل کیں۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پہلے روز 28 اوور بیٹنگ کی جس میں سے ایک بھی اوور میڈن نہیں گیا اور پاکستانی ٹیم نے 5 سے زائد رنز کی اوور کی اوسط سے 145 رنز اسکور کیے جس میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔









