اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج جاری رہے جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینر ز لگا کر سیل کردیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کر رہی ہے جس کے باعث اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف آنے والے راستے کنٹینرز لگا کر سیل کئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دفاترکےباہرملک بھرمیں صرف ٹوکن احتجاج ہے، بیوقوف حکومت پوراملک ہی بندکرکےبیٹھ گئی ہے، انہوں نے اسلام آباد کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے ، یہ بوکھلاہٹ کی علامت ہے،باقاعدہ تحریک شروع کریں گےتوان کاکیابنےگا؟۔









