facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالیہ حمزہ کا شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق وڈیو بیان جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے متعلق وڈیو بیان جاری کردیا ۔ جس میں انہوں نے ایف آئی اے لاہور کا شکریہ ادا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف روزانہ کیس کی سماعت سے متعلق میری درخواست کو پذیرائی دی گئی ۔

انہوںکہا کہ شہباز شریف نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ان کی منی لانڈرنگ کا ایک ایک ثبوت سامنے آگیا ہے ۔شہباز شریف 10 سال وزیراعلیٰ پنجاب رہے،ان کے خاندان اور اہل و اعیال کے اکاونٹ بڑھتے رہے ۔اورنگزیب بٹ سے پیسے لے کر نوکری کا نوٹیفیکیشن دیا گیا۔

عالیہ حمز ہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی، ایف آئی اے نے شہباز شریف کے 14 ملازمین کی ٹرانزیکشن کے ثبوت حاصل کر لیے ہے، عالیہ حمزہ ان ملازمین کے اکائونٹ میں 17 ہزار ٹرانزکشن ہوئی ہیں، عالیہ حمزہ نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 4 ارب شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے۔ عالیہ حمزہ شا ئد مقصود چپڑاسی نے اللہ واسطے روپے شہباز شریف کو دیے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ عدالت میں شہباز شریف تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، 9 مرتبہ شہباز شریف کے وکیل نے التوا مانگا، بعض پیشیوں پر شہباز شریف نے بیماری کا بہانہ بنایا،کہا کہ ہم شہبازز شریف کو ایسا نہیں کرنے دیں گے، پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنے ،براہ راست کوریج کی اجازت دی جائے۔عدالت سست انصاف ، انصاف سے انکار کے تاثر کو زائل کرے۔

عالیہ حمزہ نے مطالبہ کیا کہ عوام کے ملزموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہباز شریف پر فرد جرم عائد کی جائے جس سے بچنے کے لئے جواب جمع نہیں کروا رہے، ان کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے لانے چاہیئے۔