اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ترمیم کے تحت آفیشل سیکرٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مربوط بنانے کا ورک فریم شامل ہے۔
خفیہ معلومات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹیم) کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا، قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دے دی








