بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نو اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواگست کی رات اسمبلی تحلیل کردیںگے ، انتخابات کو کسی سازش یا خاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا ، اسحاق ڈارکا نام ن لیگ نے نہیں دیا ، تمام جماعتیں متفق ہیں کہ نگراں وزیراعظم سیاستدان ہوگا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکی شہادت کےڈھائی،3ماہ بعدالیکشن ہوئےتھے،کسی سازش کےتحت الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے،ایسا نہیں ہوسکت اکہ حکومت3ماہ کی چھٹی پرچلی جائے،ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،مردم شماری کی ویری فکیشن بہت ضروری ہے،مردم شماری نوٹیفائی ہونے سے مزید تنازعات جنم لیں گے،بلوچستان کےدوست کہہ رہےہیں ہماری آبادی کوصحیح نہیں گناجاتا، مردم شماری میں سب سےبڑا اعتراض کراچی کی آبادی کا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی140سیٹیں ہیں،275کےہاؤس میں سادہ اکثریت سےزیادہ بنتی ہیں،صوبوں کوجودےدیاگیاوہ واپس نہیں لیاجاسکتا،صوبے ریونیو کلیکشن مزید بہتر کریں، ریونیوکلیکشن کانظام تباہی کررہا،ٹیکس لینےمیں زیادتی ہورہی ہے،ٹیکس لینےوالا50 ہزار کیلئےلاکھ کی جگہ10لاکھ نوٹس کاکہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نےاسحاق ڈارکانام نگراں وزیراعظم کیلئےنہیں دیا،اسحاق ڈار،رضاربانی سمیت کسی سیاستدان کانام ہوسکتاہے،ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے،نگراں وزیراعظم سیاست دان کوہوناچاہیے،ہم نےجونام دینےہیں وہ سب دیکھ بھال کردینےہیں،راجاریاض مہرلگادیں گےتواتحادی نگراں وزیراعظم کےمعاملےکاجائزہ لیں گےراجاریاض فیصل آبادمیں اچھےامیدوارہیں،ان پرکوئی الزام نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب الیکشن پہلےہوجاتاتویہ عام انتخابات کوبےمعنی کردیتا،یہ لوگ کےپی میں نہیں،صرف پنجاب میں الیکشن کراناچاہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب میں الیکشن کراکرملک کونقصان پہنچاناچاہتاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست میں فتنے،فساد کے طورپرنمودارہوا،چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کوختم کرناچاہتاتھا،کہتاتھامخالفین سےبات کرنےسےبہترہےمرجاؤں۔
انہوں نے کہا کہ ان کوگرفتارکرنےسےبہترہے کیسزمیں ان کاٹرائل ہو،اس نےملک کی سیاست کوتباہ کردیا،سانحہ9مئی پرلوگوں کومعافی مانگنی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نےآرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی،ان کاکیس فوجی عدالت میں چلےگا،ان پرآرمی ایکٹ کےعلاوہ کوئی دوسراجرم نہیں لگتا،چیئرمین پی ٹی آئی نےجوجرم کیااس کی سزابھگتیں گے،جن لوگوں نے 9مئی واقعات میں حصہ نہیں لیاوہ الیکشن لڑیں،پرویزخٹک الیکشن میں ہمارےاتحادی نہیں ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کواسٹیبلشمنٹ نےنکالاتھا،نوازشریف کونہ نکالاجاتاتو ہمارے گلےمیں پھندانہ لگتا،نوازشریف بات نہیں مانتےتھےاس لیےاسٹیبلشمنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کولائی،چاہتےہیں چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالتی عمل سےنااہل،سزااورجیل ہو،نوازشریف الیکشن سےڈیڑھ ماہ قبل وطن واپس آئیں گے،نوازشریف وطن آئیں گےتوبھرپوراستقبال ہوگا، نوازشریف عوام کےسامنےاپناپروگرام رکھیں گے۔