بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اگست کے آخر تک پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے: عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ اگست کے آخر تک نواز شریف پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنی سیاست کے ہاتھوں دفن ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پر ڈنر کابائیکاٹ نہیں کیا بلکہ دعوت نامہ ہی نہیں ملا، ہمارے اعزاز میں ڈنرکا دعوت نامہ نہ ملنے پر ڈنر میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ متفقہ تھا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے مسائل اور مجوزہ حل کی آگاہی ہوئی۔