بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم کامتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم برادر ملک متحدہ عرب امارات، شاہی خاندان اور یو اے ای کی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔