اسلام آباد (ممتازنیوز) حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ، اضافی پانی کا اخراج جاری ،کراچی و لسبیلہ کی تین سالہ ضروریات کا پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق حب ڈیم مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ ہے۔ اضافی پانی محفوظ طریقے سے سپل وے کے ذریعے زیریں جانب خارج کیا جا رہا ہے۔ ڈیم میں 6 لاکھ 45 ہزار 470 ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ حب ڈیم مکمل بھرنے پر کراچی اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ کو 3 سال تک مسلسل پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔
حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ، اضافی پانی کا اخراج جاری








