بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم اورنسیم شاہ کولمبو اسٹرائیکرز کی جیت میں نمایاں کردار کریں گے، کپتان نروشان ڈک ویلا

کولمبو اسٹرائیکرز نے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز نروشان ڈک ویلا سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں کولمبو اسٹرائیکرز کی قیادت سونپ دی ہے ۔ کولمبو اسٹرائیکرز 30 جولائی 2023 کو کولمبو میں جافنا کنگز کے خلاف ایل پی ایل میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نیروشن ڈکویلا نے 115 ٹی 20 میچوں میں 2179 رنز بنائے ہیں اور 65 کیچ اور 21 سٹمپنگ کی ہیں۔ کولمبو اسٹرائیکرز کی قیادت بارے بات کرتے ہوئے ڈک ویلا نے کہاکہ وہ کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں ۔ ہمارے پاس بابر اعظم، نسیم شاہ اور متھیشا پتھیرانا جیسے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ ایک زبردست ٹیم ہے۔ ہم یقینی طور پر تمام کرکٹرز کو اپنا فطری کھیل کھیلنے کی آزادی دیں گے۔ ہم ایک شاندار سیزن کے منتظر ہیں۔سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 ء 30 جولائی سے 20 اگست تک کھیلی جائے گی۔