اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپ وہ حق مانگ رہے ہیں جو حق آپ دوسروں کو دینے پہ یقین نہیں رکھتے،یہ دوغلی اور منافقانہ ذہنیت نہیں چلے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ خواتین کے حقوق جماعتی اور سیاسی وابستگی کے مطابق نہیں دیے جاتے۔ ماں بہنیں بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ان میں تفریق نہیں ہوتی۔ عزت پہ کسی شخص کی یا گروہ کی اجارہ داری نہیں۔ جیسی بات کرو گے ویسا جواب ملے گا۔ ون وے ٹریفک نہیں چلے گی ۔انشاءاللہ
Maxim of equity….He/she who seeks equity must do equit
آپ وہ حق مانگ رہے ھیں جو حق آپ دوسروں کو دینے پہ یقین نہیں رکھتے. یہ دوغلی اور منافقانہ ذہنیت نہیں چلے گی۔ خواتین کے حقوق جماعتی اور سیاسی وابستگی کے مطابق نہیں دیے جاتے۔ ماں بہنیں بیٹیاں سانجھی ھوتی ھی ان میں تفریق نہیں…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 27, 2023
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں ریمارکس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مریم نواز سے متعلق کیا کچھ کہا، وہ پہلے مریم نواز سے معافی مانگیں، اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو میں بھی معذرت کر لوں گا۔
خواجہ آصف کے معافی نہ مانگنے پر تحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔









