راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی دفاعی ،سکیورٹی مذاکرات اور 1.5 ٹریک سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے 24 سے 28 جولائی 2023 تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل بھی شامل تھے۔ ملاقاتوں میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاسے خطاب بھی کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آسٹریلوی اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق








