کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھر سات ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
ہلاک ڈاکو جانو انڈھڑ نے دوسال قبل ماہی چوک پر نو افراد کو قتل کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز جاری کرکے حکام کو دھمکیاں دیتا تھا۔
کچے کے علاقے میں رات گئے پنجاب اورسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ کی ہلاکت عمل میں آئی۔
اندھڑ گینگ کے سرغنہ نے اکتوبر 2021 میں رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔
جانو نامی انڈھڑ گینگ کا سرغنہ متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہونے کے علاوہ وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دے چکا تھا۔
پنجاب اور سندھ ہولیس نے اس گروہ کے سرغنہ جانو انڈھڑکے سر کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی۔
یولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔









