اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کےوفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان دیا اور پیروڈی کرتے ہوئے ادھورا شعر لکھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ ادھورا شعر لکھا
کعبے کس منہ سے جاؤ گے امپورٹڈ
شرم تم کو۔۔۔۔
امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ھے۔ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچے پر عیاشی انکی بے شرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔
کعبے کس منہ سے جاؤگے امپورٹڈ
شرم تم کو۔۔۔۔۔۔۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 26, 2022
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں لکھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچ پر عیاشی ان کی بےشرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے ۔









