بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ٹی ڈی کی بڈھ بیر میں کارروائی، خطرناک دہشت گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڈھ بیر میں کارروائی، خطرناک دہشت گرفتار

پشاور:سی ٹی ڈی نے بڈھ بیرمیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بڈھ بیر کیعلاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، اور بھتہ خورگروپ کا اہم ممبر ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد بہرام بھتہ خوری اور دستی بم حملے سمیت متعدد کیسز میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔