اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی،اس موقع پردونوں رہنمائوں نے وزیراعظم اوروزیرخزانہ کاگرمجوشی سے استقبال کیا،وزیرخزانہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سےوزیرخزانہ اسحاق ڈار کاتعارف کرایا۔










