بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولنگر : پانی کے تیز بہاؤ سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، 90 دیہات کی آبادیاں ڈوب گئیں

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ سے بہاولنگر کے قریب حفاظتی بند ٹوٹ گئے، 90 دیہات کی آبادیاں ڈوب گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دریائے ستلج میں ضلع بہاول نگر کی حدود میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی تندو تیز لہریں حفاظتی بندوں کو بہا لے گئیں اور سیلابی پانی 90 دیہات کی درجنوں آبادیوں میں داخل ہو گیا۔

سڑکیں زیر آب اور بند ٹوٹنے سے آبادیوں کا زمینی رابطہ بھی کٹ گیا، لوگ چاروں طرف سے پانی میں گھر گئے اور انہیں نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 2 ہزار 547 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی سے موضع عاکوکا اور ماڑی میاں کی بستیاں ڈوب گئی ہیں۔