بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجن پور: ڈرائیور سو گیا، بس اُلٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

راجن پور کے علاقے فاضل پور میں مسافر بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس کی رفتار زیادہ تھی۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسافر بس سخی سرور سے جیکب آباد جا رہی تھی۔