اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکیورٹی دیں گے۔ رانا ثناءاللّٰہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیطان رمضان میں جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، نا کام ہے، نا کام ہے، وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے، یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہا ہے تو غیر قانونی فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ اور چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکیورٹی دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا، قانون اسے ہاتھ میں لے گا، عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔
الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سکیورٹی دیں گے، رانا ثناءاللّٰہ








