اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ پرتشدد انتہا پسندی بل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بل اس فتنے کیلئے لائے جو دفاعی اداروں پر حملہ کرے، لوگوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنائے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سینیٹرز کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مشاورت کا عمل زیادہ ہونا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر مملکت شہادت اعوان نے سینیٹ میں پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل 2023ء پیش کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے مجوزہ بل پر ایوان سے رائے مانگی بعد میں بل کو ڈراپ کر دیا۔
پر تشدد انتہا پسندی بل کسی سیاسی جماعت کیخلاف استعمال کرنے کا نہیں کہہ رہا، رانا ثناء








