اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی مہمانوں خصوصا ًچینی بھائیوں کی حفاظت کا بھر پور انتظا م کرے۔اپنے ایک بیان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکیوں اور اپنے ہم وطنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ متاثرین اور لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، حکومت غیرملکی مہمانوں خصوصا چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھر پور انتظام کرے۔
حکومت چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھر پور انتظام کرے،مولانا فضل الرحمان








